متحدہ عرب امارات کا قومی دن کی خوشی میں پبلک سیکٹر کے لئے تعطیل کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لئے قومی دن کی تعطیلات کی تصدیق کردی گئی۔متحدہ عرب امارات نے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لئے یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک عام تعطیلات کی تصدیق کردی ہے۔ سرکاری ملازمین خدمات کا دوبارہ آغاز 6 دسمبر اتوار سے کریں گے۔ 5 دن کی تعطیلات ہفتہ وار چھٹیوں کو شامل کرکے طویل ویک اینڈ کے طور پر دی گئی ہیں۔
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے یوم یادگاری (یکم دسمبر) اور متحدہ عرب امارات کے 49 ویں قومی دن (2 اور 3 دسمبر) کی مناسبت سے تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ سرکاری محکموں کے لئے تعطیلات یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک شروع ہوں گی۔ سرکاری خدمات 6 دسمبر اتوار سے دوبارہ شروع ہوں گے۔