کویت اردو نیوز : شادی کی تقریب میں دولہے نے دلہن کے پاؤں چھوئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔
بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں شادی کی ایک تقریب اس وقت توجہ کا مرکز بن گئی جب دولہا کو بیوی کے پاؤں چھوتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے دلہن نے اپنے شوہر کے پاؤں چھوئے جس پر سب خوش تھے لیکن اچانک شوہر بھی جھک کر اس کے پاؤں چھونے لگا تو دلہن خود بھی پیچھے ہٹ گئی۔
دوسری جانب پارٹی میں موجود گھر والے بھی دلہے کا یہ عمل دیکھ کر حیران رہ گئے تاہم بعد میں صورتحال دیکھ کر خوش ہو گئے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 20 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔