کویت اردو نیوز : بین الاقوامی فٹبالرز پر بھی سعودی عرب کا جادو چڑھ گیا ۔
سعودی عرب کے یوم تاسیس کی وجہ سے مشہور بین الاقوامی فٹبالرز نے بھی سعودی عرب کا قومی لباس زیب تن کرلیا، سعودی عرب کے اس خصوصی دن کے موقع پر عالمی معیار کے فٹبالرز نے بھی سعودی قومی ترانہ پڑھنےسے گریز نہ کیا۔
سعودی عرب میں 2 فروری کو یوم تاسیس کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا جب کہ فٹبال کلب بھی کسی سے پیچھے نہیں، جہاں تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ اداروں کے حکام بھی یوم تاسیس منا رہے ہیں۔ الہلال اور الاتحاد فٹبال کلب بھی اس خاص دن کو منا رہے ہیں۔
الہلال کلب کی تصاویر کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مشہور بین الاقوامی فٹبالرز سعودی قومی لباس میں جاسکتے ہیں، تصویر میں فٹبالر نیمار جونیئر بھی موجود ہیں، جن کے قومی لباس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ کلب فٹبالرز بھی روایتی رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔