کویت اردو نیوز : بین الاقوامی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی پرائیویسی کو ہر ممکن حد تک محفوظ رکھنے کے لیے سرگرم ہے۔
ایپلیکیشن کی بہتری اورصارفین کی سہولت کومدنظر رکھتےہوئےواٹس ایپ کئی نئےفیچرزمتعارف کرواتارہتاہے جس کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹس یا چیٹ لاک جیسےفیچرواٹس ایپ پر آچکے ہیں۔
ابتک واٹس ایپ صارفین اپنی پروفائل فوٹوزکومنتخب نمبروں سےخفیہ رکھنےکافیچربھی آزماچکےہیں۔
اب واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کی پروفائل فوٹو کا اسکرین شاٹ روکنے جیسے اہم فیچر پر کام کر رہی ہے۔
ویب بیٹا انفو ویب سائٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت اسکرین شاٹ لینے والے صارفین کو کسی بھی پروفائل کا اسکرین شاٹ لینے پر ایک ایرر میسج موصول ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ آپ صارف کی پروفائل فوٹو کا اسکرین شاٹ کیوں نہیں لے سکتے۔
واٹس ایپ کے جدید ترین اینڈرائیڈ بیٹا ورژن کے صارفین کے لیے اس فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فیچر متعارف ہونے کے بعد واٹس ایپ صارف کی پروفائل تصویر کے اسکرین شاٹس کو محدود کرنے والی پہلی ایپ ہوسکتی ہے کیونکہ ٹیلی گرام اور سگنل جیسی مقبول متبادل ایپس میں ابھی تک ایسا کوئی فیچر نہیں ہے۔