کویت اردو نیوز : اچھی صحت کا انحصار مناسب نیند پر ہے اور اسی طرح اچھی نیند اچھی صحت کی ضمانت ہے۔ جو چیزیں ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں کھاتے ہیں وہ ہماری صحت اور نیند پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جنک فوڈ اور غیر صحت بخش غذا کھانے سے رات کی نیند پر منفی اثر پڑتا ہے۔
• پروٹین سے بھرپور غذا کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے جس کی وجہ سے نیند کا معیار خراب ہوتا ہے۔ سونے سے پہلے کم پروٹین والا کھانا یا مٹھی بھر مونگ پھلی کھائیں۔
• جنک فوڈ یعنی فاسٹ فوڈ میں غیر صحت بخش چکنائی اور مصنوعی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں جو بدہضمی اور نیند کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ سونے سے پہلے پھل یا سبزیاں کھائیں اور جنک فوڈ سے پرہیز کریں۔
• مصالحہ دارغذائیں سینےکی جلن اور تیزابیت کاباعث بنتی ہیں، جس کیوجہ سےنیند کےمسائل پیدا ہوتےہیں۔ رات کو سونےسےقبل ہربل چائےکااستعمال کریں یا ہلکی غذا جیسےدہی کھائیں۔
• کیفین ہمارے جسم میں گھنٹوں رہ سکتی ہے۔ چائے یا کافی پینا نیند میں خلل ڈال سکتا ہے، اس لیے سونے سے پہلے ہربل چائے یا گرم دودھ پی لیں۔
• جن غذاؤں میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے ان کو ہضم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور اگر آپ ان کے بعد سوتے ہیں تو ہضم میں تاخیر کی وجہ سے نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے سونے سے پہلے پھل یا سبزیاں کھائیں اور زیادہ چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کریں۔
• رات کو سونے سے پہلے مٹھائی کھانے سے بلڈ شوگر لیول بڑھ جاتا ہے جس سے سونے میں دشواری ہوتی ہے۔ اس لیے رات کو سونے سے پہلے مٹھائی کھانے سے پرہیز کریں۔
• الکوحل والے مشروبات یا دیگر نشہ آور اشیاء، اگرچہ وہ غنودگی کا باعث بنتی ہیں، نیند میں بھی خلل ڈالتی ہیں۔ اس لیے سونے سے پہلے دودھ، پانی یا ہربل چائے پی لیں۔
• سونے سے پہلے مصالحہ دار کھانا کھانے سے پرہیز کریں۔ فاسٹ فوڈ نیند میں خلل ڈالتا ہے، اس لیے سونے سے چند گھنٹے پہلے ہلکا کھانا کھائیں۔
• کاربونیٹیڈ مشروبات یعنی سافٹ ڈرنکس پینا گیس اور بدہضمی کا باعث بنتا ہے جس سے پرسکون نیند میں خلل پڑتا ہے۔ سونے سے پہلے سادہ پانی یا کافی پی لیں۔
• ڈارک چاکلیٹ میں امینو ایسڈ اور کیفین ہوتا ہے۔ چاکلیٹ میں پائے جانے والے امینو ایسڈز کی وجہ سے رات بھر نیند نہیں آتی جس سے اگلے دن مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ توانائی کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈارک چاکلیٹ رات کو سونے سے پہلے کھانے کی بجائے دوپہر کے وقت کھانی چاہیے۔