کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے 96 گھنٹے مفت ویزا کی سہولت فراہم کردی ہے۔
2030 تک ہندوستان سے سعودی عرب آنے والوں کی تعداد 7.5 ملین سے زیادہ ہو جائے گی۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان سے سیاحوں کو راغب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
ایک ٹریول شو میں ایشیا پیسیفک سعودی ٹورازم اتھارٹی کے صدر الحسن الدباغ نے کہا ہے کہ ہندوستان سیاحت کے معاملے میں سعودی عرب کے لیے ترجیحی مارکیٹ ہے۔ حج اور عمرہ کے علاوہ سعودی عرب سیاحت اور تفریح کے لیے آنے والے ہندوستانیوں کا بھی انتظار کر رہا ہے۔
الحسن الدباغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جنوبی ایشیا ٹریول اینڈ ٹورازم ایکسچینج کے تحت جنوبی ایشیا سے مزید لوگوں کو مدعو کرنا چاہتا ہے۔
گزشتہ سال 15 لاکھ ہندوستانیوں نےسعودی عرب کاسفر کیا۔ الحسن الدباغ نےکہاہےکہ دونوں ممالک اس سلسلےمیں مکمل تعاون کےمرحلے میں ہیں
واضح رہے کہ سعودی عرب نے ہندوستان سمیت کئی ممالک کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت کے ساتھ ساتھ 96 گھنٹے کا مفت ویزا دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔