کویت اردو نیوز : ازبکستان میں کھانسی کا زہریلا شربت بیچنےپر ہندوستانی کو 20 سال قید کی سزا دے دی گئی ۔
ازبکستان میں ایک ہندوستانی شہری کو زہریلا کھانسی کا شربت فروخت کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
رگھوویندر پرتاپ سنگھ ایک ہندوستانی دوا ساز کمپنی کے سینئر افسر تھے۔ اسے 89 اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیاہے۔ اس کیس میں مجموعی طور پر 2 سے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
رگھویندر پرتاپ سنگھ اور 21 دیگر کو دسمبر 2022 ء میں 88 بچوں کی موت کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔