کویت اردو نیوز : کیا شادی شدہ لوگ خوش ہیں یا سنگل افراد زیادہ خوش رہتے ہیں؟ سائنس دانوں نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق میں جس میں شادی شدہ اور سنگل افراد کی جسمانی اور ذہنی صحت کا تجزیہ کیا گیا،تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی شدہ افراد سنگلز سے زیادہ خوش یا صحت مند نہیں ہوتے۔
تحقیق کے مطابق شادی کرنے سے طویل مدت میں صحت یا شخصیت میں نمایاں بہتری آنے کا امکان نہیں ہے۔
نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈپریشن، تنہائی، جسمانی صحت اور خوشی کے حوالے سے سنگل اور شادی شدہ افراد میں کوئی خاص فرق نہیں تھا۔
ایک پچھلی تحقیق میں پتا چلا تھا کہ طویل مدتی صحبت ہماری عمر کیساتھ ساتھ ہمیں دماغی تحفظ بھی فراہم کرتی ہے۔