کویت اردو نیوز : گاڑی کو آنکھ کے اشارے سے چلانے کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے ۔
معروف چینی کمپنی آنر نے آنکھوں کے اشارے سے گاڑی کو اسٹارٹ کرنے اور چلانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آنر نے اسپین میں موبائل فون کی سکرین پر خود کو اسٹارٹ کرنے اور گاڑی چلانے کا مظاہرہ کیا۔
HONOR AI آئی ٹریکنگ کو استعمال کرنے کے طریقوں کی جانچ کر رہا ہے۔ یعنی اسمارٹ فون مصنوعی ذہانت کے تحت آنکھ کے اشارے کو سمجھ سکتا ہے اور حال ہی میں کمپنی نے اسپین میں اس کا تجربہ بھی کیا ہے جو کامیاب رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماڈل کی آنکھ کا اشارہ کار کو واپس جانے پر بھی مجبور کر سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے آنر کا میجک 6 پرو اسمارٹ فون استعمال کیا گیا۔