کویت اردو نیوز : پاکستانیوں کی پسندیدہ دال کون سی ؟ گیلپ رپورٹ جاری کردی گئی ۔
دنیا بھر میں مختلف اقسام کی دالیں پسند کیں جاتیں ہیں لیکن پاکستانیوں کی پسندیدہ دال کونسی ہے؟ اس حوالےسےگیلپ پاکستان نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
جاری کردہ گیلپ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 21 فی صد لوگوں کو مونگ کی دال بے حد پسند ہے ، پاکستانیوں نے فیصلہ دیتے ہوئے اسے تمام دالوں میں اپنی پسندیدہ دال قرار دیا ہے ۔
گیلپ سروے کے مطابق 17 فی صد پاکستانیوں نے چنے کی دال کو اپنی پسندیدہ ترین دال قرار دے دیا ہے ، دوسری جانب 14 فی صد پاکستانیوں نے مونگ کی دال کو پسندیدہ قرار دیا ہے جب کہ 8 فی صد پاکستانیوں نے مسور کی دال کے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔
گیلپ سروے کے مطابق ، 6 فی صد پاکستانیوں نے تمام دالوں کو اپنی پسندیدہ ڈش قرار دیا ہے تاہم صرف 4 فی صد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی بھی دال پسند نہیں ہے۔