کویت اردو نیوز: جلد ہی آپ کو اپنے اسمارٹ فون کو اپنی جیب میں رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ اسے اپنی کلائی کے گرد لپیٹ کر استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
اسپین کےشہربارسلونا میں جاری موبائل ورلڈکانگریس کے موقع پراس فون کوپیش کیا گیاہے ۔
یہ ایک تصوراتی فون ہے، لیکن یہ یقینی طور پر اسمارٹ فون ڈسپلے ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔
چین کی ایک کمپنی نے موڑنے والا سمارٹ فون تیار کیا ہے جسے کلائی کے گرد لپیٹا جا سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق جب فون کو کلائی کے گرد لپیٹا جاتا ہے تو ڈسپلے سے تمام تفصیلات اسکرین کے اوپری حصے میں دکھائی دیتی ہیں۔
کمپنی نے کہا کہ جب فون کلائی کے گرد لپٹ جاتا ہے تو ڈیوائس کا ڈسپلے اس کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
یہ بنیادی طور پر ایک سمارٹ واچ اور اسمارٹ فون کے امتزاج کی طرح محسوس ہوتا ہے جو کلائی کے گرد بینڈ کے ذریعے پہنا جاتا ہے۔
درحقیقت کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون کسی حد تک انسانی ریڑھ کی ہڈی کی طرح کام کرتا ہے۔ فون کے پچھلے حصے میں ایک پینل کئی چھوٹی بیٹریوں کو چھپاتا ہے جو آلہ کو زنجیر کی طرح موڑنا ممکن بناتا ہے۔
فون کے پچھلے حصے کو نرم رکھا گیا ہے تاکہ کلائی کے گرد لپیٹنے پر اسے بے چینی محسوس نہ ہو۔
کمپنی نے فون کے دیگر فیچرز پر روشنی نہیں ڈالی تاہم یہ واضح کیا گیا کہ اسے فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جا رہا ہے۔