کویت اردو نیوز : سائنسدانوں نے سیب کا رس نکالنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے جو اس کی تاثیر کو بڑھا سکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ جوس میں ان مرکبات کی مقدار کو "اسپائرل فلٹریشن پریسنگ” نامی عمل کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔ جوسنگ کا عمل آکسیجن کو ہٹاتا ہے، اجزاء کے خراب ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔
انٹرنیشنل جرنل آف فوڈ ریسرچ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نئے طریقہ کار نے جوس میں پولی فینول کی مقدار کو سیب کے باقاعدہ جوس کے مقابلے میں چار گنا تک بڑھا دیا ہے۔
مطالعہ کے شریک محقق اسٹیفن ڈیوسلنگ نے کہا کہ غذائیت کی کمی عام طور پر آکسیجن کی موجودگی کی وجہ سے ہوتی ہے، جو سیب کے جوس کے اجزاء جیسے کہ فلیونولز یا وٹامن سی کو جلد ختم کر دیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ہم گھر میں سیب کا جوس نکالتے ہیں یا یہ جوس اسٹور سے خریدتے ہیں۔
پولیفینول اینٹی آکسیڈینٹ ہیں جو قدرتی طور پر پھلوں اور کوکو میں پائے جاتے ہیں۔ یہ مرکبات دل اور دماغ کی صحت کے لیے بہت سے فائدے رکھتے ہیں اور بیماریوں سے بھی بچا سکتے ہیں۔
پچھلی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پولیفینول (flavonol-3-ols) بلڈ پریشر، کولیسٹرول ، بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتے ہیں۔