کویت اردو نیوز : سائنسی طور پر بیکنگ سوڈا، سوڈیم بائی کاربونیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، بیکنگ سوڈا اپنے استعمال میں ورسٹائل ہے اور کھانے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے کاموں کو بھی آسان بناتا ہے اور بہت سے مسائل کو دور کرسکتا ہے۔
بیکنگ سوڈا کو روم فریشنر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روم فریشنر بنانے کیلیے بیکنگ سوڈا میں تیل ڈالیں، پھر اسے جار میں ڈالیں اور جار کے منہ کو کپڑے سے ڈھانپ دیں۔ اس جار کو کمرے کے اندر رکھیں اور تازگی بخش خوشبو محسوس کریں۔
بیکنگ سوڈا دھوپ کی وجہ سے ہونے والی سوزش اور جلن کو کم کرتا ہے۔ اگر اس پیسٹ کو نیم گرم پانی میں ملایا جائے تو یہ اچھا اثر دیتا ہے۔
بیکنگ سوڈا دانتوں کو سفید کرنے والا سمجھا جاتا ہے یہ دانتوں کے پیلےپن کو دور کرکے انہیں سفید اور چمک دار بناتا ہے۔
اگر لیموں کے رس میں ملایا جائے تو بیکنگ سوڈا ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی سفیدی کا گھریلو علاج بن جاتا ہے۔
بیکنگ سوڈا داغ کو دور کرتا ہے۔ بیکنگ سوڈا کپڑوں سے داغ دھبوں کو دور کرنے میں بہت موثر ہے۔
جب ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کیا جائے تو بیکنگ سوڈا منہ کی صفائی کو بہتر بناتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیکنگ سوڈا ماؤتھ واش منہ کے بیکٹریا کو کم کرتا ہے اور سانس کی بدبو کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔