کویت اردو نیوز : دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کئی وجوہات کی بنا پر وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہے لیکن اس کی ایک بڑی وجہ جسم کی اضافی چربی بھی ہے کیونکہ جسم کی اضافی چربی وٹامن ڈی کی کمی کا باعث بنتی ہے۔
وٹامن ڈی جسمانی صحت کےلیے بےحد ضروری ہے کیوں کہ یہ جسم میں ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیساتھ ساتھ پٹھوں کو مضبوط کرنیکا کام کرتا ہے جب کہ وٹامن ڈی جلد کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق موٹے افراد کو جسم کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وٹامن ڈی کی دوگنا ضرورت ہوتی ہے کیونکہ مضبوط ہڈیاں زیادہ وزن کو سہارا دینے کے قابل ہوں گی۔
غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی بنیادی طور پر چکنائی کے خلیوں تک محدود ہوتا ہے جس کی وجہ سے دوران خون کم ہوجاتا ہے اور اس وجہ سے یہ جسم میں دستیاب نہیں ہوتا اور اس طرح جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوجاتی ہے۔
انڈے، مچھلی اور مشروم جیسی غذائیں کھانے سے بھی وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
وٹامن ڈی صبح سویرے اور سورج غروب ہونے سے پہلے حاصل کیا جا سکتا ہے اور روزانہ 15 سے 20 منٹ تک سورج کی روشنی میں رہنا وٹامن ڈی کی کمی کو روک سکتا ہے۔