کویت اردو نیوز 30 نومبر: وزارت داخلہ نے گھریلو ملازمین کو ڈرائیور کے اقامہ کی منتقلی کی اجازت دے دی ہے۔
روزنامہ القبس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ (ایم او آئی) نے گھریلو ملازمین یا اس پیشے سے ملتی جلتی حیثیت رکھنے والے افراد کے اقاموں کو ڈرائیور کے اقامہ پر منتقلی کی اجازت دے دی ہے اس سے قطع نظر کہ اس کے آبائی ملک میں ڈرائیونگ کا لائسنس جاری ہوا ہے یا نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ریذیڈنسی امور بریگیڈیئر جنرل حماد التوالہ نے گزشتہ روز بروز اتوار کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ انہیں ڈرائیور کے پیشہ میں گھریلو ملازمین کی منتقلی کی منظوری اور دستخط کرنے کا اختیار دیا گیا ہے بشرطیکہ کہ ایک ہی اسپانسر پر گھریلو ملازم پیشہ سے منسلک دو سالوں کے لئے ایک صحیح رہائش ہے۔