کویت اردو نیوز : دلہن کے کہنے پر دولہا نے بالائی علاقے کے برف سے ڈھکے پہاڑوں کے بیچوں بیچ شادی کا منڈپ تیار کیا جہاں سخت ترین برفیلی جگہوں پر بھی دلہا اور دلہن نے روایتی عروسی لباس زیب تن کیا۔
بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کی رسومات گجرات کے بجائے ہماچل پردیش کے سرد ترین ماحول میں ادا کرتے ہوئے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریہ بورا نامی خاتون نے اس اہم دن کو یادگار بنانے کے لیے منفرد انداز اپنانے کا خواب دیکھا۔آریہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہماچل پردیش میں اس جگہ کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے کیونکہ سیاح چاہتے ہیں کہ لوگ اس سے لطف اندوز ہوں اور اس جگہ کو جانیں ۔
جوڑے نے منفی 25 ڈگری درجہ حرارت میں بھی روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور انتہائی سرد ماحول میں منڈپ کی تیاری آسان نہیں تھی تاہم مقامی انتظامیہ نے اس سلسلے میں جوڑے کی مدد کی۔
جوڑے نے سبتی وادی کے اونچے برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان ایک منڈپ لگایا جہاں جوڑے نے شادی کے روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے۔
ہماچل پردیش حکومت کے اسسٹنٹ پبلک ریلیشن آفیسر اجے بینال نے کہا کہ ایسی شادیاں بھی ہوتی ہیں! منگیتر کی درخواست پر گجرات سے محبت کرنے والا جوڑا سپتی پہنچا اور مائنس 25 ڈگری درجہ حرارت پر منڈپ سجایا۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔ مرسہ سبتی میں آج انوکھی شادی ہوئی۔ یہ شادی ایک مثال بن گئی ہے۔