کویت اردو نیوز : جدید دور میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سگریٹ نوشی کرتی نظر آتی ہے کیونکہ نوجوانوں میں یہ ایک فیشن بھی سمجھا جاتا ہے اور بعض لوگ نفسیاتی دباؤ کی صورت میں سگریٹ کا استعمال بھی کرتے ہیں۔
تمباکو نوشی کی عادت کو ایک بار شروع کرنے کے بعد اس سے چھٹکارا پانا کوئی آسان کام نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ اس کوشش میں ناکام ہوجاتے ہیں اور کچھ عرصے بعد اس بری عادت کی طرف دوبارہ لوٹ جاتے ہیں۔
سگریٹ میں موجود نکوٹین یا تمباکو دماغ کے کام کو سست کرنے لگتا ہے اور پھیپھڑوں کے لیے بھی بہت خطرناک ہے۔
سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پانے کیلیے آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے اس مشکل کو کم کرسکتے ہیں۔
ناک کے اسپرے اور انہیلر کا استعمال آپ کو اس لت کو چھوڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔
تمباکو نوشی چھوڑنے کے لیے، آپ کو نیکوٹین کی تبدیلی کی تھراپی سے گزرنا ہو سکتا ہے، جس کے لیے آپ کو جب بھی سگریٹ پینے کا احساس ہو تو آپ کو نیکوٹین گم استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی ورزش نہ صرف صحت کیلیے ضروری ہے بلکہ تمباکو کی طلب کو بھی دور کرسکتی ہے۔