کویت اردو نیوز 02 دسمبر: پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت لیبر مارکیٹ کو منظم کرنے کے لئے تمام لئے گئے فیصلوں پر نظرثانی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (پی اے ایم) کے ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اتھارٹی اگلے سال کے آغاز پر لیبر مارکیٹ کو منظم کرنے کے لئے فیصلوں کا ایک سلسلہ جاری کرے گی۔
روزنامہ الأنباء کے مطابق رواں سال کے دوران لیبر مارکیٹ کے حالات کا جامع جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط سامنے آئیں گے۔کورونا بحران کے لیبر مارکیٹ پر اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور اسکے بعد ہی قواعد و ضوابط سے متعلق فیصلے منظر عام پر آئینگے۔
ذرائع نے اشارہ کیا کہ مارکیٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت فیصلے کا تعلق ملازمین کی اپنی فائلوں پر اندراج شدہ ضرورت کی تشخیص سے ہے چاہے وہ غیر ملکی ہو یا شہری کارکن ہو۔
رہائشی تشکیل کے ترمیمی قانون کے مطابق قومی ملازمت کی شرحوں میں اضافے پر بھی غور کیا جائے گا۔