کویت اردو نیوز : الحرمین الشریفین انتظامیہ میں مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے رمضان آپریشنل پروگرام کا آغاز کردیاہے ۔ اس سال، 2024 میں، پچھلے سالوں کے مقابلے میں زائرین کی زیادہ تعداد کی آمد متوقع ہے۔
شیخ عبدالرحمن السدیس نے اس موقع پر کہا کہ رمضان آپریشنل پروگرام کامحورخانہ خدا کے حجاج کرام کی خدمت اور ان کے تجربے کو بہتر بنانے پر ہے۔
شیخ السدیس نے مکہ میں صدارتی ہیڈکوارٹر میں رمضان آپریشنل پروگرام کے افتتاح کے دوران کہا، حرمین شریفین کےمذہبی پیغام کو دنیاتک پہنچانادیگرحکومتی اداروں اور شراکت داروں کیساتھ تعاون کرنا، اور تمام سرکاری اداروں کیساتھ ہم آہنگی کرنا” اعتدال پسند مکالمےکوفروغ دینااورفکری انحراف کامقابلہ کرناپروگرام کےبنیادی اصول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی امور کی صدارت کی ذمہ داریوں میں ائمہ، موذن، علماء اور حفظ قرآن کے حلقوں کو منظم کرنے کے علاوہ سعودی شناخت کے ساتھ اعتدال پسندی کو فروغ دینا اور اسلام کو پھیلانے میں مملکت کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرنا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ان اہداف کے حصول کے لیے اپنے تمام اختیارات استعمال کرے گی۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ رواداری اور اعتدال پر مبنی اسلام کی صحیح تصویر پیش کرے گی۔
اس کے علاوہ شیخ السدیس نے ہر قسم کی جنونیت اور انتہا پسندی کو مسترد کیا اور اعتدال پر مبنی شرعی قوانین اور رواداری کی تعلیمات کو عام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ آپریشنل پروگرام میں ماہ رمضان کے فضائل کو اجاگر کرنا شامل ہے۔
السدیس نے مزید کہا کہ آپریشنل پروگرام کے ذریعے مملکت سعودی عرب کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ریاست کی حرم الشریفین کی عظیم دینی و علمی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ جبکہ پروگرام میں جدید ذرائع سے مذہبی بیداری بڑھانے کے لیے میڈیا کا استعمال شامل ہے۔
اس کے علاوہ اس میں ڈیجیٹل تجربے کو بہتر بنانا، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل میڈیا اور سمارٹ ایپلی کیشنز پر مشتمل ڈیجیٹل سہولیات کے نظام میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور ماہ رمضان سے متعلق خصوصی مذہبی پروگراموں کا انعقاد اور انہیں دنیا تک پہنچانا شامل ہے۔