تفصیلات کے مطابق کویت کے ماہر فلکیات عادل السعدون نے بتایا کہ اس ماہ کی سات تاریخ ملک "ونٹر اسکوائر” موسم سرما میں داخل ہو جائے گا جو سال کے موسموں میں سے ایک موسم ہے۔
السعدون نے آج بروز جمعرات ایک بیان میں مزید کہا کہ ونٹر اسکوائر کا نام اس لئے رکھا گیا ہے کیونکہ یہ 39 دن (تقریبا 40 دن) پر مشتمل ہوتا ہے جو سات دسمبر سے شروع ہوگا اور 14 جنوری کو اختتام پذیر ہو گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ سردیوں کے عرصے کو دو ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا 20 دسمبر سے 27 دسمبر تک اور دوسرا دور 28 دسمبر سے 14 فروری تک ہوتا ہے اور اس عرصے میں موسم پہلے سے زیادہ سرد ہوتا ہے جبک درجہ حرارت بعض اوقات صفر ڈگری تک پہنچ جاتا ہے اور صبح سویرے کے اوقات میں نمی ہوتی ہے ۔ دن کا اوسطا کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے جبکہ بعض اوقات یہ صفر سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات تیز رفتار شمالی ہوائیں چلتی ہیں اور سرد روسی خطوں ، سائبیریا اور یورپ سے ہوا اور اس کے ماخذ میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ گرمی کے دنوں کی نسبت روشنی کم ہوتی ہے۔