کویت اردو نیوز : یورپی یونین نے آئی فونز بنانے والی کمپنی ایپل پر 2 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کر ڈالا ۔
یورپی یونین نے کہا کہ جرمانے کی رقم ایپل کی آمدنی اور مارکیٹ ویلیو کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔
یورپی یونین کیجانب سےجاری کردہ بیان کےمطابق یہ جرمانہ ایپل پرپسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کی بنیاد پر عائد کیاگیاہے۔یہ پہلا موقع ہے جب ایپل پر اتنا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ڈویلپرز کو صارفین کو ایپل سسٹم سے باہر متبادل اور سستی میوزک سروسز سے آگاہ کرنے سے روکتی ہے اور ایپل ایپ اسٹور میں میوزک اسٹریمنگ ایپلی کیشن مارکیٹ میں اپنی غالب پوزیشن کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔
بیان کے مطابق کمپنی کا رویہ یورپی یونین کے مسابقتی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے اور اسلیے کمپنی پر 1.80 بلین یورو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایپل کا کہنا تھا کہ یورپی کمیشن نے صارفین کو نقصان پہنچانے والے ثبوت فراہم نہیں کیے جبکہ فیصلے میں اس حقیقت کو بھی نظرانداز کیا گیا کہ اس فیصلے سےصرف ایک میوزک اسٹریمنگ سروس کوفائدہ ہوگا۔
تحقیقات کا آغاز ایک سٹریمنگ کمپنی کی جانب سے ایپل کیخلاف دائر کی گئی ایک پٹیشن سے ہوا، جس میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ ایپ اسٹور کی رکنیت کی آمدنی میں ایپل کا 30 فی صد حصہ غیرمنصفانہ تھا۔
EU کا یہ فیصلہ اس وقت آیاہےجب ایپل نے نئے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کو مدنظر رکھنے کیلیے یورپ میں اپنے ایپ اسٹور کے قوانین کو تبدیل کیا۔
ایپل کیمطابق، یہ جرمانہ موجودہ مسابقتی قوانین کےتحت نہیں لگایاگیا تھا، بلکہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے قانون بننےسےپہلے کمیشن کے نفاذ کےتحت لگایاگیاتھا۔
کمپنی نےاس فیصلے کیخلاف اپیل کابھی اعلان کیا۔