کویت اردو نیوز : یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ شادی کے بعد مردوں کے جسمانی وزن میں خواتین کی نسبت زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی کے دوران مردوں میں 5.2 فیصد زیادہ وزن اور موٹاپے کا 2.5 فیصد زیادہ امکان تھا۔
چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں 1989 سے 2015 تک کیے گئے چائنا ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سروے کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی کے 5 سال کے اندر مرد کے جسمانی وزن پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ شادی کے بعد مردوں کا وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ کم ورزش کرتے ہوئے زیادہ کھاتے ہیں۔ تاہم خواتین میں کوئی خاص فرق نہیں پایا گیا۔
محققین کا کہنا تھا کہ مرد عمر بڑھنے کے ساتھ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں، اس لیے شادی کے بعد انہیں صحت بخش غذائیں کھانے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے کی ضرورت ہے۔
پچھلی تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ شادی شدہ افراد کا وزن سنگل افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔
ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ جو نوبیاہتا جوڑے اپنی شادی سے خوش ہیں ان کا وزن زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
8,000 سے زائد افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی کے پہلے پانچ سالوں میں خواتین کا وزن اوسطاً 10 کلو گرام زیادہ ہوتا ہے۔