کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں ڈکیتی اور قتل کے جرائم میں ملوث پانچ غیر ملکیوں کے خلاف سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا ۔
سعودی مملکت کے مکہ ریجن میں قتل اور ڈکیتی میں ملوث 5 پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے 5 افراد نجی کمپنی کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے دو محافظوں کو باندھ دیا، جب کہ بنگلہ دیش کے گارڈ انیس کو قتل کر دیا ۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی سروسز کی ٹیم نے واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا اور چالان مجاز عدالت میں بھیج دیا۔
شواہد اور اقبالی بیانات کی روشنی میں عدالت نے فیصلہ دیا کہ الزام ثابت ہونے پر ملزم کو پھانسی دی جائے۔
عدالتی حکم کے تحت ارشد علی دیبر محمد اسماعیل، عبدالمجید حاجی نورالدین اور عبدالغفار محمد سما کو راہزنی جب کہ خالد حسین پتوچو قربان علی اور عبدالغفار میر بحر لطف اللہ کو قتل پر سزائے موت سنائی گئی۔
اپیل کورٹ نے بھی جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پہلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ جس پر منگل کو عمل درآمد کردیا گیا۔