کویت اردو نیوز : ٹک ٹاک نے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے، جہاں صارفین اب آسانی سے پیسے کما سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مقبول ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے پیسے کمانے کے نئے طریقے کا اعلان کیا ہے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تخلیقی صلاحیتوں کا پروگرام گزشتہ سال آزمائشی ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا اور کمپنی کے مطابق اس پروگرام سے کافی کامیابی ملی جس سے کمپنی کو گزشتہ 6 ماہ میں مجموعی طور پر 250 فیصد آمدنی ہوئی۔
کمپنی نےنئے پروگرام کو "Creator Rewards” کا نام دیا ہے، جس کے تحت صارفین گھربیٹھےہوئےکچھ شرائط پوری کرکے پیسےکماسکیں گے۔
تاہم اب Creator Rewards Program کے نام سے ایک نیاپروگرام شروع کیاجائیگا، جس کےتحت صارفین باآسانی پیسےکماسکیں گے، تاہم اصل مواد رکھنے والےافرادہی اس پروگرام کےاہل ہوں گے۔
اس کی اصلاح کا انحصار چار عوامل پر ہوگا، بشمول اصل مواد، ویڈیو پلے بیک کا وقت، تلاش کی قدر، سامعین کی انگیجمنٹ ۔
اس پروگرام کے تحت صارفین صرف اس صورت میں پیسے کما سکیں گے جہاں ویڈیو کا دورانیہ ایک منٹ سے زیادہ ہو، جب کہ اکاؤنٹ میں کم از کم 10 ہزار فالوورز ہونے چاہئیں، اور اس کے لیے گزشتہ ماہ کی ویڈیوز کے 100,000 ویوز کی بھی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تخلیق کاروں کے فنڈز سے پیسے کمانے والوں پر ویڈیو کے دورانیے کی کوئی پابندی نہیں تھی۔