کویت اردو نیوز : سویڈن میں، دو فلسطینی بھائیوں نے بازار میں "Palestinian Cola” نامی سافٹ ڈرنک متعارف کرایا ہے ۔ کوکا کولا اور پیپسی کولا کے متبادل کے طور پر لانچ کیے گئے اس سافٹ ڈرنک کا مقصد ان لوگوں کے لیے ہے جو اسرائیل کی حمایت کرنے والی تنظیموں سے تجارتی سامان نہیں خریدنا چاہتے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد یورپ میں مقیم عربوں میں یورپی حکومتوں کی دوغلی پالیسیوں پر شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
معروف یورپی برانڈز کے عالمی بائیکاٹ کے مطالبے کے بعد، نام نہاد فلسطینی مصنوعات بھی اب مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہیں۔
فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وقف ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پیجز پر پھیل گیا ہے جس میں دو فلسطینی بھائیوں کو سافٹ ڈرنک تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کیخلاف احتجاج میں ان تمام تنظیموں کے بائیکاٹ کی تحریک چل رہی ہے جو کسی نہ کسی طریقے سے اسرائیل کی حمایت کرتی ہیں اور غزہ کی ناکہ بندی سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔