کویت اردو نیوز : تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین کو بیٹری کے مسائل کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے متعارف کرائی گئی آئی او ایس اپ ڈیٹ نے آئی فون صارفین کے لیے ڈیوائس کا استعمال ناممکن بنا دیا ہے۔
اپ ڈیٹ کے بعد بہت سے صارفین نے دعویٰ کیا کہ iOS کا نیا ورژن ان کی ڈیوائس کی بیٹری ختم کر رہا ہے۔یاد رہے کہ اس ہفتے، کمپنی نے iMessage سیکیورٹی اور پوڈ کاسٹ ایپ میں اہم تبدیلیوں کے ساتھ 118 نئے ایموجیز کے ساتھ آئی فون صارفین کے لیے iOS 17.4 اپ ڈیٹ متعارف کرایا۔
اگرچہ اس اپ ڈیٹ نے آئی فون کے صارفین کی جانب سے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشنز میں کئی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، تاہم صارفین نے اپڈیٹ کے بعد بیٹری ختم ہونے کی شکایات کی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) پر ایک صارف نے دوسرے صارفین سے iOS 17.4 کو اپ ڈیٹ نہ کرنے کو کہا، صارف کا کہنا ہے کہ یہ ایک دھوکہ ہے، آپ کی بیٹری بہت جلد ختم ہونے لگے گی۔
جب کہ ایک صارف نے پوچھا کہ کیا دوسرے آئی فون صارفین کو بھی نئی اپ ڈیٹ کے بعد مسائل کا سامنا ہے۔
ایک صارف نے کہا ہےکہ iOS 17.4 اپ ڈیٹ 17.3 سے زیادہ تیزی سے بیٹری کو ختم کرتا ہے۔