کویت اردو نیوز : حال ہی میں ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے کہ تیزپات کے استعمال سے پر سکون نیند آتی ہے۔ اب یہ مصالحہ نہ صرف کچن بلکہ سونے کے کمرے میں بھی موجود ہوگا۔
اب رات کو سوتے وقت ایک یا دو تیز پات تکیے کے نیچے رکھ دیں اور پرسکون نیند کا لطف اٹھائیں۔
مصالحے دار کھانوں میں شامل تیز پات نہ صرف کچن میں بلکہ سونے کے کمرے میں بھی مفید ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ تیز پات اپنی تیز خوشبو کی وجہ سے کھانوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ لیکن اب یہ نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ اچھی نیند لینے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین بتاتے ہیں کہ گھریلو علاج بعض اوقات زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ یہ کم خرچ ہوتے ہیں اور ان کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے، اس لیے راتوں کو جب نیند نہ آ رہی ہوتو تیز پات کی خوشبو آپ کی نیند مکمل کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہو گی۔
اپنے تکیے کے نیچے ایک تیزپات رکھیں اور گہری اور پرسکون نیند کا لطف اٹھائیں، کیونکہ یہ قدرتی علاج ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔ یہ دماغ اور جسم دونوں کے لیے جادو کا کام کرتا ہے۔
اس کا نسخہ بہت آسان ہے ، کچھ سوکھے تیز پات لیں اور انہیں اچھی طرح دھو کر دس دن تک قدرتی ہوا میں خشک ہونے دیں۔