کویت اردو نیوز : موسلا دھار بارش اور گرج چمک نے سلطنت عمان میں کئی گورنریٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،جس کے نتیجے میں شدید سیلاب آگیا اور ہنگامی حالات کو نافذ کر دیا گیا ہے ۔
شمالی البطینہ گورنریٹ، خاص طور پر لیوا اور شناس کے علاقوں کو ہفتے کی صبح شدید بارش کا سامنا کرنا پڑا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے زیادہ تر گورنریٹس میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے، ممکنہ گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں، اولے، اور طوفانی سیلاب آنے سے البرائمی، الظہیرہ، شمالی البطینہ، جنوبی البطینہ، الدخیلیہ ، مسقط، شمالی الشرقیہ، جنوبی الشرقیہ، الوسطہ، اور غفر جیسے علاقے شدید متاثر ہوسکتے ہیں ۔
ریلیف اور شیلٹر سیکٹر نے متاثرہ گورنریٹس میں 202 پناہ گاہوں کی تیاریوں کی تصدیق کی ہے، جن میں سے تین البریمی گورنری میں پہلے سے کام کر رہے ہیں۔