کویت اردو نیوز : ابوظہبی پولیس نےرمضان المبارک کےدوران ابوظہبی کی امارات میں سڑکوں پر صبح اور شام کےاوقات میں 50 یا اس سےزیادہ کارکنان کو لےجانیوالی بھاری گاڑیوں، ٹرکوں ، بسوں پر پابندی عائد کرنیکا اعلان کیا ہے۔
ٹریفک اور سیکیورٹی پٹرولزڈائریکٹوریٹ کےڈائریکٹربریگیڈیئر جنرل محمودیوسف البلوشی نےکہا ہے کہ ابوظہبی اورالعین میں یہ پابندی صبح 8 بجے سے لیکر صبح 10 بجے اور دوپہر 2 بجے سے لےکر شام 4 بجے تک نافذ رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام سڑکوں پر ٹریفک گشت تعینات کیا جائے گا، اور سمارٹ سسٹم کے استعمال کے ذریعے ٹریفک کنٹرول کے اقدامات کو تیز کیا جائے گا، ابوظہبی پولیس کےٹریفک سیفٹی کو فروغ دینے کیلیے سمارٹ سلوشنز استعمال کرنےکے عزم پرزور دیا ۔
اس سے قبل دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ہفتے کے روز رمضان المبارک کے دوران تمام خدمات کے کاروباری اوقات کا اعلان کیا تھا ، جس میں کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز، پیڈ پارکنگ زونز، پبلک بسیں، دبئی میٹرو اور ٹرام، میرین ٹرانسپورٹ، اور سروس فراہم کرنے والے مراکز (تکنیکی جانچ) شامل ہیں۔