کویت اردو نیوز : بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے تمام دستاویزات میں بچے کے نام کے ساتھ ماں کا نام لکھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔
اس سے قبل 2018ء میں محکمہ انکم ٹیکس نے اعلان کیا تھا کہ BIN درخواست فارم میں والد کا نام لکھنا ضروری نہیں ہے اور یہ فیصلہ سنگل ماؤں کے لیے کیا گیا ہے۔
سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز نے بھی ماں کا نام شامل کرنے کے لیے قواعد میں اصلاحات کا اعلان کیا جس سے اکیلی ماؤں کو فائدہ ہوتا ہے۔
یہ فیصلہ یکم مئی 2024 سے نافذ کیا جائے گا۔ مہاراشٹر کی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری دستاویزات میں والدہ کا نام بھی شامل کیا جائے گا۔
اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری دستاویزات بشمول پیدائش کا سرٹیفکیٹ، جائیداد کے دستاویزات،تعلیمی دستاویزات، آدھار کارڈ اور بنیادی اکاؤنٹ نمبر کارڈ میں ماں کا نام بھی لکھا جائے گا۔