کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں الحرمین الشریفین اتھارٹی میں خواتین کے ترقیاتی امور کی سربراہ ڈاکٹر نوراالزویبی نے”قاصدہ” پورٹل کےآغازکااعلان کردیا ہےجس سےحجاج اپنی شکایات و تجاویز درج کروا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر نورا الزویبی نے الاخباریہ کو بتایا کہ پورٹل میں حجاج کرام کو حرم میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں ایک سوالنامہ ہوگا۔ شکایات اور تجاویز کو فوری طور پر اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا اور سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پورٹل پر دستیاب ایپلی کیشنز میں قرآن پاک کا ترجمہ، اسباق، خطبات، الیکٹرانک گائیڈ ، اذکار ایپلی کیشنز بھی شامل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور مصنوعی ذہانت کے لیے الحرمین الشریفین اتھارٹی کی ٹیکنیکل ایجنسی کی مدد سے حرمین شریفین زیارت سے متعلق تمام درخواستیں مختلف زبانوں میں "قاصدہ” پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔
دوسری جانب الحرمین الشریفین جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 52 لاکھ اور 25 ہزار 231 زائرین نے اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے استفادہ کیا ہے۔