کویت اردو نیوز : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے "رمضان امداد” کے لیے 3 ارب ریال مختص کر دئیے ہیں۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے دوران سماجی تحفظ کے مستحقین میں تین ارب ریال سے زائد رقم تقسیم کرنے کا حکم دےدیاہے۔
سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شاہی منظوری کے بعد جاری ہونے والی رقوم براہ راست سوشل سیکیورٹی سے فائدہ اٹھانے والوں کے بینک کھاتوں میں جمع کرائی جائیں گی۔
افرادی قوت اور سماجی بہبود کے وزیر انجینئر احمد الراجحی نے ماہ رمضان کے دوران ضرورت مند شہریوں کی مدد کرنے میں شاہ سلمان کی سخاوت کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ بیوائیں، یتیم، بے روزگار، بوڑھے اور معذور افراد سوشل سیکیورٹی سے مستفید ہوتے ہیں۔رمضان المبارک میں سماجی تحفظ کے مستحقین کے لیے امداد کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ آپ اپنی رمضان کی ضروریات کو تفریحی انداز میں پورا کر سکیں گے۔
اس سلسلے میں خاندان کے سربراہ کو 1000 اور خاندان کے ہر فرد کو 500 ریال کی رقم ادا کی جاتی ہے۔