کویت اردو نیوز :متحدہ عرب امارات کے ہلال احمر نے یمن میں حضرموت گورنری کےشہر المکلا میں طویل ترین افطاری کااہتمام کیاتھا جس میں 3000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ ایمریٹس ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے المکلا کے نوجوانوں کے لیے افطار ضیافت کا اہتمام سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے مقصد سے شہر میں امدادی کاموں کے تسلسل کے طور پر کیا جاتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خور المکلا ایکسپریس وے پر منعقدہ افطار پارٹی میں مختلف عمروں اور طبقات کے خاندانوں اور رضاکاروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حضرموت میں ایمریٹس ہلال احمر کے جاری منصوبوں کی نگرانی کرنے والے انجینئر حامد سلیم قوایا نے مقامی نوجوانوں اور کاروباری خاندانوں کی کوششوں کیلیے اپنی تعریف کی تجدید کی اور مستقبل میں بھی لوگوں کی مدد جاری رکھنے کے لیے اپنے عزم پر زور دیا۔
المکلاء کے نوجوانوں نے شہر کے کاروباری خاندانوں کے تعاون سے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس کا مقصد کمیونٹی میں ماہ رمضان کے دوران بھائی چارے، امن و محبت اور تعاون کے جذبات کو فروغ دینا تھا۔