کویت اردو نیوز : جنوری 2024 میں ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک نے کامیابی کے ساتھ پہلی بار انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ لگا دی تھی اور اب کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ شخص اپنے خیالات کی مدد سے اب آن لائن شطرنج کھیل سکتا ہے ۔
29 سالہ نولینڈ ارباؤ ایک حادثے میں مفلوج ہو گیا تھا اور ایک لائیو سٹریم نے اسے لیپ ٹاپ پر شطرنج کھیلنے اور کرسر کو حرکت دینے کے لیے نیورالنک ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا ہے ۔
ایلون مسک نے فروری میں کہا تھا کہ نیورالنک ڈیوائس مریضوں کو اپنے خیالات کے ساتھ کمپیوٹر ماؤس کو کنٹرول کرنے کی اجازت دے گی ، ایلون مسک نے 20 مارچ کو ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ یہ آلہ بینائی بھی بحال کر سکتا ہے۔
تاہم نیورلنک واحد کمپنی نہیں ہے جو انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے جوڑنے پر کام کر رہی ہے۔لیکن اس کمپنی کی چپ کو کسی بیرونی ڈیوائس سے منسلک کرنے کے لیے کسی وائرڈ کنکشن کی ضرورت نہیں ہے۔
نیولینڈ نے کہا ہے کہ : "مجھے آپریشن کے اگلے دن ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا اور میں کسی ذہنی معذوری کا شکار نہیں تھا۔”
انہوں نے مزید کہا تھا کہ "میں نےگیم کھیلناچھوڑ دیاتھا، لیکن اس ڈیوائس نے مجھے اسے کو دوبارہ کھیلنےکی صلاحیت دی ہے اور میں نے 8 گھنٹے تک مسلسل گیم کھیلی۔”