کویت اردو نیوز : مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی انتظامیہ نے رمضان الکریم کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والےافرادکی رجسٹریشن شروع کردی ہے ۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں اعتکاف کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ’زائرون‘ ایپلی کیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کر کے اعتکاف کا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پورٹل بند کر دیا جائے گا۔ یہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پورٹل پر اعتکاف کے ضوابط کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جس پر عمل کرنا ضروری ہے۔
محکمہ حرمین کیجانب سے اعتکاف کرنے والےادراد کی کم از کم عمر 18 سال مقررکی گئی ہے۔ 20 رمضان المبارک کو مسجدالحرام اورمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں اعتکاف کے لیے بیٹھنا جائز ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے 17 مارچ بروز اتوار سے رجسٹریشن شروع ہوئی تھی۔