کویت اردو نیوز : رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں رضاکاروں کی تعداد 1300 سے زائد ہو گئی ۔
مدینہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں رضاکارانہ خدمات کے شعبہ خواتین کی ڈائریکٹر مروہ معمرجی نے بتایا کہ رمضان کے پہلے عشرے میں رضاکاروں کی تعداد 1,300 رضاکاروں سےبھی تجاوز کر گئی۔ اس وقت رضاکارٹیموں کی کل تعداد 32 ہے۔
مروۃ معمرجی نے الاخباریہ چینل کے مشہور پروگرام "نشرۃ النہار” میں اپنے انٹرویو میں کہا کہ رمضان المبارک میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے زائرین کی خدمت کے لیے رضاکارانہ کام کے مواقع ابھی بھی موجود ہیں، اور ان کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک اور حج کے موسم میں بڑی تعداد میں رضاکار مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
رضاکارانہ خدمات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اگر مسجد نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں خواتین کی خدمت کے شعبے میں مزید مواقع دستیاب نہ ہوئے تو رضاکاروں کو دوسرے شعبوں میں منتقل کردیا جائے گا۔
اس سے قبل مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں، "مدینہ بس” منصوبہ شروع کیا گیا تھا جوزائرین ورہائشیوں کو مسجد نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اورمسجد قباتک آمدورفت فراہم کرتا ہے۔