کویت اردو نیوز : مکہ مکرمہ میں پولیس نے چار خواتین پر مشتمل جیت کٹرا گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار خواتین مصری اور اقامہ ہولڈر ہیں۔
مکہ مکرمہ پولیس کاکہناہےکہ یہ گروہ مکہ مکرمہ میں زائرین اورشہریوں کی جیبیں کاٹتاتھا۔ یہ گروہ مرکزی علاقے کیساتھ ساتھ عوامی مقامات و بسوں میں بھی انتہائی سرگرم تھا۔ گرفتار ملزمان کےگھر سےمسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔
دوسری جانب طائف میں پیٹرول اسٹیشن سے کار چوری کرکے فرار ہونے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے فرار ہوتے ہوئے دیگر گاڑیوں کو بھی ٹکر مار دی۔
پبلک سیکیورٹی آرگنائزیشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کےحوالے سے مزیدکہناہےکہ طائف ریجن میں ایک شخص پیٹرول اسٹیشن کےباہراسٹارٹ حالت میں گاڑی چھوڑ کر سامنےوالی دکان میں کچھ خریدنےکیلیےچلا گیا، اس دوران ملزم گاڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فرار ہوتے وقت ملزم نے تیز رفتاری کے باعث سامنے کھڑی گاڑی کو ٹکر ماری اور اسٹیشن سے باہر نکلتے ہوئے سرکاری گاڑی کو بھی ٹکر مار دی۔
پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مفرور کی اطلاع علاقے میں موجود پولیس یونٹوں کو دی جس کی وجہ سے ملزم کو علاقے سے فرار ہونے کا موقع نہیں ملا۔
ملزم کو گرفتار کر کے اس کا مقدمہ استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا۔