کویت اردو نیوز : مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت چلنے والی مدینہ بس سروس نے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے اندر دو روٹس کی دستیابی کا اعلان کیا ہے جو 24 گھنٹے چلیں گے۔
پہلا راستہ پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ سے مسافروں کو لاتا اور لے جاتا ہے جب کہ دوسرا حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم تک لاتا اور واپس لے جاتا ہے ۔یہ دونوں روٹس پورے رمضان المبارک میں فعال رہیں گے۔
اس سے قبل مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں ‘مدینہ بس’ منصوبہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مسجد قبا تک زائرین اور مکینوں کو سفری سہولیات فراہم کر رہا تھا ، مدینہ بس سروس سہ پہر تین بجے سے تراویح کے ایک گھنٹے بعد تک جاری رہتی ہے۔
مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ بس سروس سات مختلف اسٹیشنوں کیلیے ہے۔ اس میں اسپورٹس اسٹیڈیم، واردۃ المدینہ، جامعہ الاسلامیہ، حی الخالدیہ، سید الشہدا، حی شاطیہ اور بنی حارثہ شامل ہیں، جبکہ العالیہ مال میں پارکنگ کی جگہ مختص کی گئی ہے۔