کویت اردو نیوز : الجزائر کی قومی ٹیم کے کوچ نے مداحوں کے سامنے اپنے کھلاڑیوں کو تھپڑ رسید کردئیے ۔
الجزائر کی انڈر 20 قومی ٹیم کے کوچ یاسین منائے کی فوٹیج نے گزشتہ ہفتے تیونس کے خلاف اپنے ملک کے میچ کے دوران اپنے کئی کھلاڑیوں کو تھپڑ مارنے کےبعد بڑے پیمانےپرتنازعہ کو جنم دےدیا ہے۔
میچ کے ویڈیو کلپس میں تیونس کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور الجزائر میں ان کے ہم منصبوں کے درمیان جھڑپیں دیکھی جا سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں کھیل کو روک دیاگیا اور الجزائرکے کوچ نے مداخلت کرتےہوئے اپنے کھلاڑیوں کے ایک گروپ کوتھپڑ مارے۔
سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہونے والے کلپس نے الجزائر کے شائقین کی حیرت میں اضافہ کردیا اور کوچ کے اس قسم کے رویے پر ایک وسیع بحث کوجنم دیا۔
ایک بلاگ پوسٹ میں سماجی کارکن مصطفیٰ ساطیفی نے کہا کہ اگر کوچ کھلاڑیوں کو نہ روکتا تو میچ قابو سے باہر ہو جاتا۔ اس کی تائید بلاگر احمد قراتی نے کی جنہوں نے کوچ کے رویے کو مناسب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تھپڑ مارنے کا مقصد انہیں پرسکون کرنا اور انہیں لاپرواہی سے روکنا تھا۔