کویت اردو نیوز : رائل عمان پولیس (آر او پی) نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور سڑک استعمال کرنے والوں کو ہراساں کرنے پر دو موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا۔
موٹرسائیکل سواروں کو ویڈیو میں اس طرح سے برتاؤ کرتے ہوئے پکڑا گیا جس سے امن عامہ میں خلل پڑتا ہے اور سڑک استعمال کرنے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
اس سے قبل اتوار کے روز، جنوبی البطینہ گورنریٹ پولیس کمانڈ کی مدد سے رستاق اسپیشل ٹاسک پولیس یونٹ نے 13 افراد کو گرفتار کیا اور 49 سائیکلیں اور چار موٹرسائیکلیں ٹریفک کی خلاف ورزیوں، امن عامہ کو خراب کرنے اور سڑک استعمال کرنے والوں کو خطرے میں ڈالنے پر ضبط کیں۔
حکام ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کررہے ہیں ۔