کویت اردو نیوز : مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے ایک قدیم ترین محلے المطریہ میں دسویں سال مشرق وسطیٰ کی طویل ترین عوامی دسترخوان کا خاص اہتمام کیاگیا یے۔ یہ عشائیہ اس قدر مقبول و پسندیدہ ہو گیا ہے کہ ہر سال قاہرہ سے لوگ اس میں شرکت کیلیے آتے ہیں۔
اس سال 750 میٹر لمبا ٹیبل بچھایا گیا جس میں میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ سوشل میڈیا کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محلے کے مکینوں کی ذاتی کاوشوں سے سیاحوں کی بڑی تعداد دستر خوان میں شرکت کیلیے آتی ہے، جہاں یہ جشن منایا جاتا ہے۔
پچھلے 10 سالوں سے، ہر 15 رمضان کو یہاں ایک عوامی عشائیہ کا اہتمام کیا جاتا ہے، جو آہستہ آہستہ ایک قومی تہوار بنتا جا رہا ہے۔ اس سال کم و بیش 10 ہزار لوگوں نے عوامی عشائیے میں شرکت کی ہے۔
طریقہ یہ ہے کہ جن گھروں کے سامنے سے دستارخان گزرتا ہے وہاں کے مکین اسے طرح طرح کے کھانوں سے سجانے کا اہتمام کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 2013 میں محلے کے 5 لڑکوں نے عوامی دستر خوان شروع کیا جسے اہل محلہ نے بے حد پسند کیا اور ہر سال دستر خوان کی طوالت بڑھتی گئی۔
واضح رہے کہ المطریہ قاہرہ کا قدیم ترین محلہ ہے جہاں فرعونی، قبطی اور اسلامی یادگاریں موجود ہیں۔