کویت اردو نیوز : اردن کی قومی ٹیم اور فرانسیسی کلب مونٹ پیلیئر کے اسٹار موسیٰ التعمری نے اردن کے دارالحکومت عمان کی ایک مسجد میں نماز تراویح کے دوران نمازیوں کی امامت کرتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔ یہ ویڈیو اس رات کی ہے جس رات انہیں ایوارڈ ملا۔
اسی دن، اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے حال ہی میں قطر میں منعقدہ ایشین کپ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور تکنیکی عملے کو چاندی کے تمغے سے نوازا۔
اس ویڈیو کو انہوں نے اپنے ذاتی پیج ’انسٹاگرام‘ پر شیئر کیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیو کلپس پھیلے جن میں وہ نماز کی امامت کرتے ہوئے نظر آئے۔
فرنچ لیگ کے سابقہ راؤنڈز میں ریکارڈ کی گئی بلند ترین رفتار کی بنیاد پر موسی التعمری تیز ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے