کویت اردو نیوز : مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی چھت پر روزانہ نوے ہزار زائرین نماز ادا کرتے ہیں ، مسجد کی چھت کی لمبائی اور چوڑائی تقریباً 67,000 مربع میٹر ہے۔ روزانہ تقریباً 90,000 نمازی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی چھت پر نماز ادا کرتے ہیں۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی چھت پر نمازیوں کے لیے قرآن پاک کے 20 ہزار سے زائد نسخے فراہم کیے گئے ہیں۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے امور کی دیکھ بھال کیلیے جنرل اتھارٹی، رفاہی اور رضاکار تنظیمیں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی چھت پر روزہ داروں کی خدمت اور مسجد کی چھت کو صاف اور جراثیم سے پاک کرنے کیلیے کام کر رہی ہیں ، مسجد کی چھت پر 5000 قالین بچھائے گئے ہیں۔
نمازی مسجد کے داخلی راستوں کے قریب رکھی گئی 24 سیڑھیوں کے ذریعے مسجد میں چڑھتے ہیں، جن میں 6 ایسکلیٹرز بھی شامل ہیں جو نماز سے پہلے اور بعد میں نمازیوں کی نقل وحرکت کو مکمل طور پرہموار طریقےسے سہولیات فراہم کرتےہیں۔
مغرب کی اذان اور افطار کے بعد مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی چھت کو صاف کرکے عشاء اور تراویح کی نماز کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔