کویت اردو نیوز : واٹس ایپ نے ایک نیااور دل چسپ فیچر متعارف کروایا ہے جو ویڈیو پلےبیک میں مددفراہم کرے گا۔ میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ میں نئےویڈیوپلےبیک کنٹرولزشامل کیے گئےہیں۔
یہ نیا فیچر یوٹیوب کے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔ یہ نیا فیچر iOS ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اب واٹس ایپ پرویڈیوزدیکھتےہوئے اس کو ریوائنڈ یا فارورڈ کرنے کیلیے پروگریس بارپر آگے پیچھے سوائپ کرناپڑتا ہے۔
یہ فیچر صارفین کو ویڈیوز کو 10 سیکنڈ ریوائنڈ اور 10 سیکنڈ فارورڈ کرنے میں مدد دے گا، جس کے لیے انہیں اسکرین پر صرف دو بار کلک کرنا ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ ایپل کے ایپ اسٹور میں صارفین کے لیے اس نئی اپ ڈیٹ کو متعارف کرائے گا۔ اس فیچر کو گزشتہ سال سے آزمایا جا رہا تھا اور اب اس کوصارفین کیلیے متعارف کروایا گیاہے۔
اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ میں ویڈیو پیغامات بھیجنے کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ پہلے یہ فیچر مائیکروفون کے بٹن پر کلک کر کے استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو کیمرے کے بٹن کو دبا کر رکھنا ہوگا۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر آئندہ چند دنوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔