کویت اردو نیوز : ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے کیونکہ جو لوگ اس میں مبتلا ہوتے ہیں وہ اکثر اس کی تشخیص نہیں کر پاتے ہیں۔
ایران کے تہران ہارٹ سینٹر کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی کا شکار افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں جنوری 2000 سے مئی 2023 کے درمیان 10 لاکھ سے زائد افراد پر تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔
محققین نے کہا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نیند کی کمی مستقبل قریب میں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔
نتائج سےمعلوم ہواہے کہ نیندکی کمی سےہائی بلڈپریشر کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔ تحقیق کے مطابق 7 گھنٹےسےکم نیند سے ہائی بلڈپریشرکاخطرہ 7 فی صد اور 5 گھنٹےسےکم سونے پر 11 فی صد بڑھ جاتاہے۔
تحقیق میں اس بات کا جائزہ نہیں لیا گیا کہ نیند کی کمی ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کیوں بڑھاتی ہے تاہم محققین کا کہنا تھا کہ نیند میں خلل پریشانی، ڈپریشن، زیادہ کھانے و دیگر مسائل کا خطرہ بڑھاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتے ہیں۔
تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہر عمر کے لوگ جو نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، خواتین میں یہ خطرہ مردوں کے مقابلے زیادہ ہوتا ہے۔