کویت اردو نیوز : بعض اوقات انسان کی زندگی میں تبدیلی اسکی زندگی کو مکمل طور پر بدل کررکھ دیتی ہے، ایساہی ایک مشہورگلوکار اور میوزک ریپر کیساتھ ہوا جب ان دونوں نے اسلام قبول کیا۔
یو اے ای میں دارالالبر سوسائٹی اور اسلامک انفارمیشن سینٹر کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا گیا، جہاں کئی معروف باکسرز اور ریپرز نے اپنی کہانیاں شیئر کیں کہ اسلام نے ان کی زندگیوں کو کیسے بدلا ؟
گیمبین سویڈش پروفیشنل باکسر بدو جیک کا کہنا تھا کہ میرے والد مسلمان تھے، میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ کر بڑا ہوا۔ میں نے 16 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔ میں عملی طور پر مسلمان نہیں تھا لیکن جب بھی میں نے اللہ کی طرف ایک قدم اٹھایا تو اس نے میری طرف ہزار قدم اٹھائے۔
دوسری جانب اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی میوزک ریپر لون، جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے امیر محدث رکھ لیا، نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ 2005 میں تنزانیہ جاتے ہوئے ایک چھٹی کے لیے متحدہ عرب امارات میں تھے جب انہوں نے پہلی بار اذان کی آواز سنی۔
سابق گلوکارہ کا کہنا ہے کہ اس آواز نے میری توجہ حاصل کی جس کے بعد میں نے کئی ممالک کا سفر کیا اور بالآخر 2008 میں ابوظہبی کے ایک ہوٹل میں اسلام قبول کیا۔ گلوکار کے مطابق اذان کے لمحے نے ان کی زندگی کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ بیلجیئم میں 2011 میں سابق گلوکار کو ہیروئن فروخت کرنے کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم گلوکار نے اس الزام سے انکار کیا تھا جب کہ ان کا اب بھی موقف ہے کہ وہ بے گناہ ہیں۔