کویت اردو نیوز : چین میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ندی نالے کا رنگ اچانک نیلا ہو گیا۔ جہاں پانی کا بہاؤ تیز تھا وہیں پانی کا رنگ قدرے ابر آلود دیکھا گیا۔
میڈیارپورٹس کیمطابق چین میں ایک نہر نےمقامی لوگوں میں اس وقت تجسس پیداکر دیاجب اسکا رنگ اچانک نیلےرنگ میں تبدیل ہوگیا۔
فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ فوٹیج اصلی ہے اسپیشل ایفیکٹس نہیں۔ صارف نے مزید کہا کہ میں نے ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
جب صارف تھوڑی دیر بعد جائے وقوعہ پر واپس آیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ پانی اپنے نارمل رنگ میں واپس آچکا ہے۔ تاہم چین کے ایکولوجیکل انوائرمنٹ بیورو نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
فوٹیج میں چلتے ہوئے پانی کو دکھایا گیا ہے جو ایسا لگتا ہے کہ اس کو کسی کیمیکل سے رنگ دیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں جہاں پانی کا بہاؤ زیادہ تھا وہاں پانی کا رنگ قدرے ابر آلود دیکھا گیا۔
مقامی لوگوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے، جن میں سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ قریبی پٹرول سٹیشن کی وجہ سے کیمیائی فضلہ پانی میں پھینکا جانے کی وجہ سے ہے۔