کویت اردو نیوز 20 دسمبر: کویت کے ماہر فلکیات نے پیر کے روز موسم میں زبردست تبدیلی کا امکان ظاہر کر دیا۔
ماہر فلکیات عادل المرزوق کی پیشنگوئی کے مطابق جزیرہ العرب کا شمال مشرقی علاقہ جس میں ریاست کویت اپنے جغرافیائی علاقے میں واقع ہے آنے والے دنوں میں کم رفتار سرد شمال مغربی ہواؤں کے چلنے سے متاثر ہوگا۔ ہواؤں کی درمیانی رفتار (20 اور 25) کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اور اوسط رفتار 7 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوگی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی خاص طور پر کل پیر کے روز دن کے وقت درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری کے درمیان ہوگا جبکہ رات کے وقت 7 سے 8 ڈگری کے درمیان متوقع ہے لہذا اس عرصے کے دوران موسم سرد رہے گا۔ رات کے وقت مشرقی بحیرہ روم کے ساحل سے متصل عرب ممالک کے ساحلوں پر مرکوز (1022 اور 1024) ملی بارز کی طاقت کے ساتھ ہوا کی موجودگی کے نتیجے میں ہوگا۔ المرزوق نے مزید کہا کہ یہ ہوا کی اونچائی اگلے بدھ کی صبح تک جاری رہے گی پھر صبح سے آہستہ آہستہ کم ہوتی جائے گی جو کہ بدھ کے روز ختم ہوجائے گی جس سے موسم میں عدم استحکام پیدا ہوگا جو آئندہ ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوا کا تناؤ جزیرہ نما عرب کے جنوب مشرق میں خاص طور پر سلطنتِ عمان میں مرکوز ہے جس کی وجہ سے جنوب مشرق کی طرف چلنے والی ہوائیں چل رہی ہیں۔ یہ ہوائیں (18 اور 24) کلومیٹر کے درمیان چل رہی ہیں۔ ان ہواوں کا ذرائع بحر ہند ہے جن کی وجہ سے جزیرہ نما عرب کا شمال مشرقی خطہ اور شمالی عرب خلیج متاثر ہوتا ہے۔ جب یہ ہوائیں جزیرہ نما عرب کے وسطی اور شمالی خطے میں پھیلتی سوڈانی ہواؤں کے دباؤ کے ساتھ ملتی ہیں تو بارش اور ہلکے طوفان کا باعث بنتی ہیں۔
اگلے بدھ کی شام سے جمعرات کی دوپہر تک چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان بڑھ جائے گا اس کے بعد سرد شمال مغربی ہوائیں جمعہ کو دوبارہ اسی رخ پر چلیں گی اور درجہ حرارت میں کمی کا باعث بنیں گی۔ رات کا درجہ حرارت (7 اور 8) ڈگری کے درمیان رہے گا لیکن دن کے وقت دھوپ ہوگی اور نئے سال کے آغاز تک آسمان صاف اور بادلوں سے پاک ہوگا۔