کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات میں دبئی کی فوجداری عدالت نے 35 سالہ ایشیائی شخص پر بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر 3 ہزار درہم جرمانہ کر دیا۔
شوہر سے بیوی کا اختلاف تھا جس کی وجہ سے ان کے درمیان عارضی علیحدگی ہوگئی۔ اس کے شوہر نے اسے بلایا۔ شوہر نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی جسےخاتون کی بہن نے بھی سنا۔
ایمریٹس الیوم کے مطابق دبئی کی عدالت میں دائر مقدمے میں مدعی نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
مقدمہ درج کروانے کے بعد شوہر نے رابطہ کیا اور دوبارہ گھر آنے پر اصرار کیا جس دوران اس نے غصے میں انتہائی نامناسب تبصرے کیے جس کی گواہ اس کی بہن بھی تھی۔ تفتیش میں خاتون کی بہن نے بھی گواہی دی جس کا کہنا تھا کہ اس کی بہن اور بہنوئی کا گزشتہ 3 ماہ سے جھگڑا تھا۔
شادی کے بعد ان کے درمیان ذاتی اختلافات تھے لیکن آخری اختلاف اتنا تھا کہ انہوں نے شوہر کا گھر چھوڑ کر طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا۔ اس سے قبل استغاثہ کی تفتیش میں خاتون نے کہا تھا کہ اس کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن اس کی کوئی اولاد نہیں تھی۔
تفتیش میں ملزم نے الزامات کی تردید کی ، عدالت نے کیس کی سماعت اور دھمکی کی گواہی ملنے کے بعد ملزم کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اس پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا۔