کویت اردو نیوز : سعودی عرب کے شہر دمام کے علاقے العروبہ میں ٹریفک حادثے میں ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں جب کہ گیارہ سالہ بیٹا بچ گیا۔ بچہ صبح اپنی ماں اور بہنوں کے ساتھ اسکول گیا تھا لیکن اکیلا گھر واپس آیا۔
اس حادثے میں زندہ بچ جانے والے گیارہ سالہ ترکی احمد الزہرانی نے کہا کہ "ایک ٹرک نے اچانک اپنا رخ تبدیل کیا اور مڑ کر ہماری کار کے پچھلے دروازے سے ٹکرا گیا۔
بچے کے والد احمد الزہرانی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے صبح گھر پر حادثے کی اطلاع ملی، میں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا اور دیکھا کہ میرا بیٹا محفوظ ہے، گاڑی گہری کھائی میں گر چکی ہے’۔
"انہوں نے بیوی اور بیٹیوں کو گاڑی سے نکالنے کی بہت کوشش کی، لوگوں سے مدد بھی مانگی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔”
ترکی احمد الزہرانی نے بتایا کہ ہم رمضان اور عیدیں ایک ساتھ گزارتے تھے لیکن اب رمضان اور عید پر بھی ماں بہنیں ساتھ نہیں ہوں گی۔